ہیڈلائنز


نواز حکومت اور ایم کیو ایم کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور جاری

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: حکومت اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان استعفوں کے معاملے پر مذاکرات کا دوسرا دور پنجاب ہاؤس میں جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے فاروق ستار کی قیادت میں بیرسٹرسیف، شبیر قائم خانی، کنور نوید جمیل اور وسیم اختر پر مشتمل وفد پنجاب ہاؤس پہنچا جہاں حکومتی ٹیم کے ساتھ استعفوں کے معاملے اور ایم کیو ایم کے تحفظات پر مذاکرات جاری ہیں جب کہ حکومتی وفد کی نمائندگی وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید، وزیراعظم کے قانونی معاون اشتر اوصاف اور بیرسٹر ظفراللہ کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ مذاکراتی عمل کے پہلے دور میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بطور ثالت کا کردار ادا کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر فاروق ستار سے مذاکرات کئے تھے جنہیں اسلام آباد میں مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے لئے قائل کرلیا تھا۔

Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 69%
Wind: E at 11.27 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ