ہیڈلائنز


امریکی صحافی مارک سیگل بینظیر قتل کیس میں شہادت ریکارڈ کرانے کیلئے آمادہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: بینظیر بھٹو قتل کیس کے اہم گواہ اور امریکی صحافی مارک سیگل نے شہادت ریکارڈ کرانے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے، امریکی صحافی چھبیس اگست کو پاکستانی سفارت خانے میں ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرائیں گے۔ بینظیر بھٹو قتل کیس میں 7 سال بعد اہم پیش رفت ہوئی ہے، واشگنٹن میں پاکستانی سفارت خانے نے بینظر قتل کیس کے اہم گواہ امریکی صحافی، مارک سیگل سے رابطہ کر کے انہیں خصوصی عدالت کے احکامات سے آگاہ کیا، جس پر امریکی صحافی نے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کروانے پر آمادگی ظاہر کر دی، پاکستانی سفارت خانے کا ایک افسر بھی ان کے ہمراہ ہوگا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج رائے محمد ایوب نے کمشنر راولپنڈی کو بیان ریکارڈ کرانے کے انتظامات مکمل کرنے کیلئے خط لکھ دیا، سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو نے پاکستان آمد سے قبل امریکی صحافی کو ای میل کرکے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا تھا۔

Clear

21°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 77%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 25°C / 31°C Sunny
Sunday 25°C / 30°C Sunny
Monday 22°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ