ہیڈلائنز


اسپیکر قومی اسمبلی کی رکنیت منسوخ، الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سردار ایاز صادق کو قومی اسمبلی کی رکنیت سے محروم کرنے کا نوٹفیکشین جاری کردیا۔ قومی اسمبلی کے حلقہ ایک سو بائیس کے بارے میں الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا۔ الیکشن کمیشن نے ٹریبونل کے فیصلے کی مصدقہ نقل ملنے کے بعد سردار ایاز صادق کو بائیس اگست سے قومی اسمبلی کی نشست سے محروم کر دیا۔ دوسری جانب مسلم لیگ نواز کے ذرائع نے بتایا کہ سردار ایاز صادق کے وکلاء نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف پچاس صفحات پر مشتمل اپیل تیار کرلی۔ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دھاندلی ثابت نہ ہونے کے باوجود ایاز صادق کوڈی سیٹ کرکے سزا دی گئی۔ ذرائع کے مطابق اپیل میں عدالت عظمٰی سے این اے ای سو بائس میں دو بارہ الیکشن کا حکم کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے اتوار کے روز اعلان کیا تھا کہ الیکشن ٹریبونل کی جانب سے ایاز صادق کو ڈی سیٹ کرنے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔

 

ادھر سردار ایاز صادق کے بیٹے علی ایاز صادق نے پریس کانفرس کرکے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ قانونی تقاضوں کے منافی اور عوامی نمائندگی ایکٹ کے برعکس قرار دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے بھی اپیل کے خلاف اپنے ماہرین قانون اور سپریم کورٹ بار کے سابق صدور حامد خان اور اویس احمد کی خدمات سے استفادے کا فیصلہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 کی نشست پر مسلم لیگ (ن) کے اُمیدوار سردار ایاز صادق 2013ء کے عام انتخابات میں کامیاب قرار پائے تھے تاہم ان کے مخالف امیدوار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ان کی کامیابی کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کر رکھا تھا۔ اس پر ہفتہ 22 اگست کو ٹریبونل نے فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ہدایت کی کہ وہ اس حلقے میں دوبارہ انتخابات منعقد کروائے۔

Clear

23°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 60%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 24°C / 30°C Sunny
Sunday 22°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny
Tuesday 24°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ