ہیڈلائنز


پاکستان اب بھارت سے مذاکرات کی درخواست نہیں کرے گا، سرتاج عزیز

Written by | روزنامہ بشارت

نئی دہلی: وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے قومی سلامتی اور امورِ خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے بغیر مذاکرات نہیں ہوسکتے اور اب پاکستان بھارت سے مذاکرات کی درخواست نہیں کرے گا۔ بھارتی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ کشمیر پر عوام، حکومت اور فوج کا یکساں مؤقف ہے اور مستقبل کے تمام مذاکراتی ایجنڈوں میں مسئلہ کشمیر شامل رہے گا جب کہ پاکستان اب بھارت سے مذاکرات کی درخواست نہیں کرے گا تاہم بھارت نے درخواست کی تو اس پر غور کریں گے۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت موجود ہیں جواقوامِ متحدہ میں پیش کیے جائیں گے جب کہ بھارت نے داؤد ابراہیم سے متعلق کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے اور اس حوالے سے صرف میڈیا پر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت خطے میں سپرپاور جیسا رویہ اختیار کررہا ہے اور پاکستان پر اپنا ایجنڈا تھوپنا اوفا میں ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

Thunderstorms

27°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 77%
Wind: W at 6.44 km/h
Friday 22°C / 27°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ