ہیڈلائنز


عمران خان بادشاہ آدمی ہیں جو چاہیں کہہ سکتے ہیں، ممبر الیکشن کمیشن پنجاب

Written by | روزنامہ بشارت

لاہور: ممبر الیکشن کمیشن پنجاب ریاض کیانی نے عمران خان کی جانب سے مستعفی ہونے کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ٹریبونل کے فیصلے میں دھاندلی کا کہیں ذکر نہیں تاہم عمران خان بادشاہ آدمی ہیں جو چاہیں کہہ سکتے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جسٹس (ر) ریاض کیانی کا کہنا تھا کہ  ٹریبونل کے فیصلے میں دھاندلی نہیں لاپراوہی اور بے ضابطگی کا ذکر ہے اور فیصلے میں الیکشن کمیشن کے ممبران کی دھاندلی کا کہیں نہیں لکھا ،عمران خان کے الزامات اور ٹریبونل کے فیصلے پرپیرکو مشاورتی اجلاس ہوگا جس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ ممبران مستعفی ہوں یا نہ ہوں، اگرمحسوس کیا کہ ممبر الیکشن کمیشن رہنے میں بے عزتی ہے تو مستعفی ہوجائیں گے۔
ریاض کیانی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے ممبران صرف پالسیی بناتے ہیں جب کہ الیکشن کا انعقاد ریٹرننگ اور پریزائیڈنگ افسران کرتے ہیں، عمران خان کو 2 سال میں پہلی مرتبہ اخلاقی فتح ملی ہے، استعفیٰ تو انہوں نے وزیراعظم سے بھی مانگا تھا وہ بادشاہ آدمی ہیں جو چاہے کہہ سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے عام انتخابات 2013 کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد  الیکشن کمیشن کے ممبران سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔

Thunderstorms

27°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 63%
Wind: N at 6.44 km/h
Monday 22°C / 29°C Sunny
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 25°C / 31°C Sunny
Sunday 25°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ