ہیڈلائنز


افغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، فوجیوں کی شہادت پر شدید احتجاج

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان کے سفیر جانان موسی زئی کو دفترخارجہ طلب کرکے فوجیوں کی شادت پر شدید احتجاج کیا ہے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق خیبرایجنسی میں افغانستان سے کئے گئے راکٹ حملے میں پاک فوج کے 4 جوان شہید اور 4 زخمی ہوگئے تھے جس پر پاکستان نے افغانستان کے سفیر جانان موسی زئی کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا. دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے جب کہ افغانستان سے مل کر مشترکہ دشمن کے خلاف لڑنے کو تیار ہیں تاہم افغان حکومت آج کے واقعے کی تحقیقات کرے۔ واضح رہے کہ آج صبح خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں نے افغانستان سے پاک افغان سرحد سے ملحقہ اکھند والا میں 8 ہزار فٹ اونچائی پر واقع سیکیورٹی چوکی پرراکٹ فائرکیا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 4 جوان شہید اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔

Sunny

16°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 39%
Wind: SE at 6.44 km/h
Tuesday 9°C / 13°C Rain
Wednesday 6°C / 15°C Sunny
Thursday 6°C / 15°C Sunny
Friday 10°C / 16°C Sunny
Saturday 10°C / 16°C Partly cloudy
Sunday 10°C / 15°C Mostly sunny
Monday 7°C / 13°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ