ہیڈلائنز


ایم کیوایم سے مزاکرات کا جلد آغاز کریں، اسحاق ڈار کی فضل الرحمان سے اپیل

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ کو منتخب ایوانوں سے استعفے واپس لینے پررضا مند کرنے کے لئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک گفتگو میں ایم کیو ایم کی جانب سے دیئے گئے استعفوں کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ تمام مسائل کا حل مزاکرات میں ہی ہے۔ اس موقع پر اسحاق ڈارنے مولانا فضل الرحمان سے درخواست کی کہ وہ ایم کیو ایم سے مزاکرات کا جلد آغاز کریں جس پرمولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وہ اسلام آباد پہنچ کرایم کیو ایم سے رابطہ کریں گے۔ واضح رہے کہ حکومت نے ایم کیوایم کو منتخب ایوانوں سے استعفے واپس لینے پررضا مند کرنے کے لئے مولانا فضل الرحمان کو ثالث کا کردارادا کرنے کا کردار سونپا ہے جو 3 روز قبل نائن زیرو پر ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات بھی کرچکے ہیں۔

Mostly sunny

11°C

اسلام آباد

Mostly sunny
Humidity: 60%
Wind: NW at 17.70 km/h
Saturday 5°C / 14°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Partly cloudy
Tuesday 13°C / 18°C Sunny
Wednesday 11°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 17°C Sunny
Friday 10°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ