ہیڈلائنز


افغان قیادت کی مسلسل بیان بازی پر افغانستان کے سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، شدید احتجاج

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے افغان سفیر جانان موسی زئی كو طلب كركے افغان حكومت كی جانب سے پاكستان كے خلاف كی جانے والی حالیہ الزام تراشی اور  منفی میڈیا مہم پر شدید احتجاج كیا۔ ترجمان دفتر خارجہ كے مطابق سیكرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے افغان سفیركو دفتر خارجہ طلب كیا اور افغان سفیر كو افغان حكومت كے حالیہ الزامات اور پاكستان كو بدنام كرنے كے لیے چلائی جانے والی میڈیا مہم  كے بارے میں پاكستان كی تشویش اور تحفظات سے آگاہ كیا گیا۔ سیكرٹری خارجہ نے اس بات پر زور دیا كہ ان الزامات سے باہمی اعتماد كی فضا خراب اور دو طرفہ تعلقات پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ افغان سفیر كو بتایا گیا كہ اس كے باوجود پاكستان صبر وضبط سے كام لے رہا ہے اور الزام تراشی میں نہیں الجھ رہا، افغان فورسز كی جانب سے 16 اور 17 اگست كو كی جانے والی سرحدی خلاف ورزیوں  پر بھی شدید احتجاج كیا گیا، ان خلاف ورزیوں میں ایف سی كے 3 اہلكار شہید اور 2 زخمی ہوئے تھے۔
افغان سفیر كو بتایا گیا كہ پاكستان كی یہ پالیسی ہے كہ اس كی فورسز فائرنگ كرنے میں پہل نہیں كرتیں بلكہ فائرنگ كا اپنے دفاع میں جواب دیتی ہیں۔ سیكرٹری خارجہ نے كہا کہ پاكستان اپنی برداشت اور تحمل پر مبنی ذمہ دارانہ پالیسی اور افغانستان كے ساتھ تعمیری روابط جاری ركھنے لے عزم پر كاربند رہے گا، ہمیں امید ہے كہ افغان حكومت بھی اس كا مثبت جواب دے گی اور سرحد پر ہونے والے واقعات كی روک تھام كے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں گے، افغان حكومت پاكستان كے ساتھ باہمی اعتماد اور اچھی ہمسائیگی كے لیئے مل كر كام كرے گی۔

Mostly cloudy

27°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 83%
Wind: ESE at 11.27 km/h
Saturday 23°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 26°C Thunderstorms
Wednesday 22°C / 26°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 23°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ