ہیڈلائنز


وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف سے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی جس میں کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی اور ملک کی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم ہاوٴس اسلام آباد میں وزیر اعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اعظم کے مشیرخارجہ سرتاج عزیز اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شریک ہوئے، ملاقات میں ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال اور ملکی سلامتی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کی شہادت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری آپریشن کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچانے اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں و مالی معاونین کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس کے علاوہ ملاقات میں طے کیا گیا مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات میں بھارتی جارحیت کا معاملہ سرفہرست رکھا جائے گا۔

Clear

10°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 61%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Thursday 11°C / 19°C Partly cloudy
Friday 10°C / 19°C Mostly sunny
Saturday 11°C / 20°C Mostly sunny
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 19°C Sunny
Tuesday 11°C / 17°C Sunny
Wednesday 11°C / 18°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ