ہیڈلائنز


لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ، بھارتی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ میں طلبی

Written by | روزنامہ بشارت
اسلام آباد: پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر پندرہ اور سولہ اگست کو ہونے والی بھارتی بلااشتعال فائرنگ پر بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کرکے نتائج سے پاکستان کو آّگاہ کیا جائے۔ اسلام آباد سے جاری بیان میں ترجمان دفترخارجہ نے بتایا ہے کہ پندرہ اور سوالہ اگست کو نکیال سیکٹر میں بھارتی فائرنگ سے تین شہری شہید جبکہ پندرہ زخمی ہوئے تھے۔ ترجمان کے مطابق، بھارتی بلااشتعال فائرنگ پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفترخارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ حوالے کیا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دو ماہ میں ورکنگ باونڈری اور ایل او سی کی بھارت کی جانب سے 70 مرتبہ خلاف ورزی کی گئی ہے۔ بھارت سیز فائر کے معاہدے کا احترام کرے اور ان واقعات کی تحقیقات کرکے پاکستان کو آگاہ کیا جائے۔
Sunny

30°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 65%
Wind: N at 6.44 km/h
Friday 25°C / 31°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 21°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ