ہیڈلائنز


وزیراعظم نواز شریف نے سینیٹر مشاہد اللہ کا استعفیٰ منطور کرلیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی وزیر برائے ماحولیات اور سینیٹر مشاہد اللہ کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق پیر کو سینیٹر مشاہد اللہ نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور انھیں برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کو دیئے گئے متنازع انٹرویو پر وضاحت پیش کی۔ جس کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے سینیٹر مشاہد اللہ کا استعفیٰ وفاقی وزیر برائے ماحولیات کی حیثیت سے منظور کرلیا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کو ایک سال مکمل ہونے پر بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں وفاقی وزیر مشاہد اللہ نے دعوی کیا تھا کہ انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق سربراہ جنرل ظہیرالسلام عباسی کی اس سازش کا مقصد بد امنی اور افرا تفری پھیلانا تھا۔ سابق انٹیلی جنسی سربراہ کی ریکارڈ ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں وہ بتاتے رہے کہ کس طرح بے امنی پھیلانی ہے اور وزیر اعظم ہاؤس پر قبضہ کرنا ہے۔ مشاہد اللہ کے مطابق، یہ ٹیلی فونک گفتگو وزارت داخلہ کی ماتحت سول انٹیلی جنس ایجنسی آئی بی نے ریکارڈ کی تھی۔

Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 84%
Wind: N at 6.44 km/h
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 25°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Sunny
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ