ہیڈلائنز


جسٹس جواد ایس خواجہ نے پاکستان کے 23 ویں چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: جواد ایس خواجہ نے پاکستان کے 23 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔ ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر ممنون حسین نے جواد ایس خواجہ سے پاکستان کے 23 ویں چیف جسٹس کا حلف لیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، نیول چیف ایڈمرل ذکا اشرف اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کے علاوہ وفاقی وزراء، چاروں صوبائی گورنر اور سپریم کورٹ کے ججز بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ جسٹس جواد ایس خواجہ 24 روز تک چیف جسٹس رہیں گے اور 9 ستمبر کو ریٹائر ہو جائیں گے، جسٹس جواد ایس خواجہ کے بعد جسٹس انور ظہیر جمالی 10 ستمبر کو چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے۔ گزشتہ روز جسٹس ناصر الملک اپنی مدت ملازمت کی معیاد ختم ہونے کے بعد عہدے سے فارغ ہو گئے تھے۔

Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 79%
Wind: NNW at 6.44 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ