ہیڈلائنز


آرمی چیف کی ایجنسیوں کو شجاع خانزادہ پر حملے کے مجرموں تک پہنچنے کی ہدایت

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کو وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ پرحملے کی تحقیقات اور اس کے ماسٹر مائنڈ تک پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے ٹوئٹر پرجاری پیغام کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی شجاع خانزادہ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شجاع خانزادہ ایک بہادر افسر تھے، انہوں نےعظیم مقصد کے لیے قربانی دی،پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لئے شجاع خانزادہ کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، ایسے بزدلانہ حملے ہمارا عزم متزلزل نہیں کرسکتے۔ انہوں نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کو حملے کی تحقیقات اور مجرموں تک پہنچنے کی ہدایت کی۔

Thunderstorms

29°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 68%
Wind: WNW at 6.44 km/h
Monday 24°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 23°C / 28°C Thunderstorms
Saturday 23°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ