ہیڈلائنز


عمران خان کا شجاع خانزادہ شہید کی نشست پر اپنا امیدوار کھڑا نہ کرنے کا اعلان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں اٹک خودکش حملے میں شہید ہونے والے شجاع خانزادہ کی خالی نشست پر ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے اٹک خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شجاع خانزادہ کی ہلاکت پر رنج وغم کا اظہار کیا جب کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں عمران خان نے شجاع خانزادہ کی خالی نشست پر ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی شجاع خانزادہ کے احترام میں ان کی خالی نشست پر ضمنی انتخابات میں اپنا امیدوار نہیں کھڑا کرے گی۔واضح رہے کہ  اٹک کے علاقے شادی خان میں خود کش حملے میں وزیر داخلہ پنجاب کرنل(ر)شجاع خانزادہ سمیت 16 افراد شہید ہوگئے جب کہ وہ پی پی 16 اٹک2 سے پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

Thunderstorms

23°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 89%
Wind: E at 11.27 km/h
Friday 22°C / 27°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ