ہیڈلائنز


دہشتگردوں کو انکی کمین گاہوں سے ڈھونڈ کر ختم کرینگے، وزیراعظم نواز شریف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان کو ہرصورت کامیاب بناکر دہشت گردوں کو ان کی کمین گاہوں سے ڈھونڈ کر ختم کریں گے۔ وزیراعظم نوازشریف نے وزیرداخلہ پنجاب شجاع خان زادہ کی شہادت پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ شجاع خان زادہ قوم کے بہادرسپوت تھے، دہشت گردی کےخلاف جنگ میں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائےگی،دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جواررحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت دہشت گردوں کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کو ہرصورت کامیاب بنائے گی، شجاع خان زادہ کی شہادت سے دہشت گردی کو جڑسے اکھاڑنے کا پیغام ملا ہے، دہشت گردوں کو ان کی کمین گاہوں سے ڈھونڈ کر ختم کریں گے، قانون نافذ کرنے والے ادارے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اپنا کام جاری رکھیں۔

Sunny

6°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 74%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 4°C / 13°C Sunny
Saturday 5°C / 13°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Mostly cloudy
Tuesday 13°C / 17°C Sunny
Wednesday 9°C / 17°C Sunny
Thursday 9°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ