ہیڈلائنز


آپریشن ضرب عضب دہشتگردی کے خاتمے کیلئے موثر ثابت ہوا ہے، برطانوی ہائی کمشنر

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے کراچی آپریشن کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ آپریشن سے امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے،الطاف حسین کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ایک انٹرویو میں برطانوی ہائی کمشنرفلپ بارٹن نے کہاکہ بیشتر ملاقاتوں میں کراچی کے تاجروں نے امن وامان کیلیے کیے جانے والے آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیاہے۔انھوں نے تصدیق کی کہ وزیر داخلہ چوہدری نثارسے الطاف حسین سے متعلق بات ہوئی تھی،بی بی سی پرایم کیو ایم کے حوالے سے نشر ہونے والی رپورٹ پرانھوں نے کہا کہ بی بی سی ایک عالمی ساکھ رکھنے والاادارہ ہے،وہ اس پرکوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔آپریشن ضرب عضب سے متعلق سوال پرفلپ بارٹن نے پاک فوج کے جوانوں کوسلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن دہشت گردی کے خاتمے کیلیے موثر ثابت ہوا ہے۔

Sunny

13°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 46%
Wind: NW at 11.27 km/h
Thursday 11°C / 19°C Partly cloudy
Friday 11°C / 20°C Sunny
Saturday 13°C / 20°C Mostly sunny
Sunday 13°C / 20°C Partly cloudy
Monday 13°C / 18°C Sunny
Tuesday 10°C / 17°C Sunny
Wednesday 10°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ