ہیڈلائنز


مشاہد اللہ نے انٹرویو میں جس ٹیپ کا ذکر کیا، وہ من گھڑت واقعہ ہے، پرویز رشید

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ مشاہد اللہ نے برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں جس ٹیپ کا ذکر کیا، اس کا کوئی وجود نہیں، من گھڑت واقعہ ہے۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ پوری ذمہ داری سے کہتا ہوں کہ ٹیپ والے واقعے کا حقائق سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں یہ من گھڑت واقعہ ہے، کیونکہ دھرنوں کے وقت وزیراعظم کے ساتھ ہوتا تھا اور اس دوران ایسا کوئی بھی واقعہ پیش نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی ٹیپ سنی گئی نہ سنائی گئی، جبکہ اس حوالے سے مشاہد اللہ کی وضاحت عوام کے سامنے پیش کی جائے۔ واضح رہے مشاہداللہ نے بی بی سی کو دیئے گئے انٹریو میں دعویٰ کیا ہےکہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنے کے دوران آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالسلام وزیراعظم ہاؤس پر قبضہ کرکے اقتدار حاصل کرنا چاہتے تھے۔

Thunderstorms

23°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 88%
Wind: E at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Sunny
Tuesday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ