ہیڈلائنز


کشمیریوں اور فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے، ایران کا واضح اعلان

Written by | روزنامہ بشارت

 

اسلام آباد: ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اور کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا ، اگر پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر پر ایران کی مدد لینا چاہیں تو خوشی ہوگی۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ ایران کے بھارت سے تعلقات کا پاکستان سے تعلقات پر کوئی اثر نہیں ہوگا، پاکستان سے ایران کے تعلقات انتہائی اہم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران فلسطینوں کی حمایت جاری رکھے گا، مشرق وسطیٰ کے معاملات سے ایران اور سعودی عرب کو علیحدہ نہیں کیا جا سکتا، افغانستان میں داعش کا خطرہ موجود ہے، پاکستان اور ایران کو مل کر اس خطرے سے نمٹنا ہو گا۔ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ دونوں ملکوں کے درمیان بد اعتمادی پیدا کرنے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کرنے ضرورت ہے۔

Clear

22°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 51%
Wind: NNE at 11.27 km/h
Friday 21°C / 28°C Sunny
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 22°C / 28°C Mostly sunny
Monday 20°C / 27°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 18°C / 26°C Sunny
Thursday 22°C / 26°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ