ہیڈلائنز


ملک بھر میں 68 واں یوم آزادی انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ملک بھر میں یوم آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے جب کہ اس موقع پر رات 12 بجتے ہی کراچی، لاہور، اسلام آباد اور کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ ملک بھر میں 69 واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منایا جارہا ہے، دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 جب کہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا جب کہ مساجد میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ جشن آزادی کی مرکزی تقریب اسلام آباد کے کنوینشن سنٹر میں ہو رہی ہے جس میں صدر ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ارشد محمود سمیت وفاقی وزراء، ممبران قومی اسمبلی، سینیٹرز اور غیر ملکی سفارتکاروں کی بڑی تعداد شریک ہے۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے پرچم کشائی سے کیا۔ یوم آزادی کی مرکزی تقریب کے موقع پر اسلام آباد میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، وفاقی دارالحکومت کی اہم شاہراؤں پر پاک فوج کے دستے تعینات ہیں جب کہ موبائل فون سروس بھی معطل ہے۔
کراچی میں بھی مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ مزار قائد پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سمیت ممبران سندھ اسمبلی نے شرکت کر کے فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ لاہور میں بھی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مزار اقبال پر حاضری دی اور پرچم کشائی کی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے بھی صوبائی اسمبلی میں پرچم کشائی کی۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ میں بھی مقامی افراد نے پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ قومی نغموں پر جھوم اٹھے جب کہ آزاد کشمیر کے صدر سردار یعقوب نے بھی ایوان صدر میں سبز ہلالی پرچم لہرایا۔
یوم آزادی کے موقع پر گلی گلی، کوچے کوچے میں آزادی کے جذبے سے سرشار شہریوں نے چراغاں کیا اور قوم پرچموں سے اپنے گھروں کو سجایا جب کہ 13 اگست کی رات 12 بجتے ہی کراچی، لاہور، کوئٹہ اور اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا اور اس موقع پر آسمان روشنیوں سےمنور ہوگیا، ملک کے مختلف حصوں میں جشن آزادی کی مناسبت سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں نوجوان، بوڑھے، بچے سب ہی ملی نغموں پر رقص کیا۔ یوم آزادی کے موقع پر کراچی سمیت دیگر شہروں میں منچلے رات کو سڑکوں پر نکل آئے اور یوم آزادی کا جشن منایا۔
دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف نے یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے كہ یہ دن خوشی كا بھی ہے، اﷲ تعالیٰ كے حضور سجدہ شكر بجا لانے اور اس عہد كو تازہ كرنے كا بھی كہ ہم متحد اور یكجان ہو كر ان مقاصد كے لئے جدوجہد كرتے رہیں گے جن كے لئے پاكستان حاصل كیا گیا تھا۔ انہوں  نے كہا كہ شاعر مشرق علامہ اقبالؒ نے جنوبی ایشیا كے مسلمانوں  كے لئے ایك آزاد و خودمختار ریاست كا خواب دیكھا ہے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ نے ولولہ انگیز تحریك كے ذریعے اس خواب كو تعبیر كی شكل دی ہے۔

Clear

23°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 78%
Wind: NNE at 11.27 km/h
Monday 22°C / 29°C Sunny
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 25°C / 31°C Sunny
Sunday 25°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ