ہیڈلائنز


آپریشن ضرب عضب دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کی علامت ہے، وزیراعظم

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہےکہ دہشت گردی كے ناسور كو جڑ سے اكھاڑ پھینكنے كیلئے پرعزم ہیں اور آپریشن ضرب عضب اس عزم كی علامت ہے۔ یوم آزادی كے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں شاعر مشرق علامہ اقبالؒ كی فكر اور بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ كے نظریات كے مطابق پاكستان كو ترقی كی راہ پر گامزن ایك مضبوط اور خوشحال ملك بنانے كی جدوجہد جاری ركھنے كے عزم كا اظہار كرتے ہوئے كہا ہے كہ آزادی كی نعمتوں  كے تحفظ كیلئے ہمیں اپنے معاشرے میں  باہمی تعاون اور خیرسگالی كو فروغ دینا ہوگا، دہشت گردی كے ناسور كو جڑ سے اكھاڑ پھینكنے كیلئے پرعزم ہیں  اور آپریشن ضرب عضب اس عزم كی علامت ہے۔
وزیراعظم نے یوم آزادی كے موقع پر تمام اہل وطن كو مباركباد پیش كرتے ہوئے كہا كہ یہ دن خوشی كا بھی ہے، اﷲ تعالیٰ كے حضور سجدہ ءشكر بجا لانے اور اس عہد كو تازہ كرنے كا بھی كہ ہم متحد اور یكجان ہو كر ان مقاصد كے لئے جدوجہد كرتے رہیں گے جن كے لئے پاكستان حاصل كیا گیا تھا۔ انہوں  نے كہا كہ شاعر مشرق علامہ اقبالؒ نے جنوبی ایشیا كے مسلمانوں  كے لئے ایك آزاد و خودمختار ریاست كا خواب دیكھا ہے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ نے ولولہ انگیز تحریك كے ذریعے اس خواب كو تعبیر كی شكل دی ہے۔ وزیراعظم نے كہا كہ آج ہمیں  ان عظیم شہیدوں  كو بھی یاد ركھنا چاہئے جنہوں  نے آزادی كی خاطر اپنا سب كچھ قربان كر دیا اور جانیں  تك نچھاور كر دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج خود احتسابی كا دن بھی ہے ہمیں  سوچنا ہوگا كہ ماضی كی كون سی غلطیوں  اور كوتاہیوں  كی وجہ سے ہم اپنی دوسری ہم عمر قوموں  سے پیچھے رہ گئے۔


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 39%
Wind: S at 11.27 km/h
Tuesday 25°C / 36°C Sunny
Wednesday 23°C / 32°C Thunderstorms
Thursday 26°C / 31°C Scattered thunderstorms
Friday 23°C / 35°C Sunny
Saturday 27°C / 39°C Sunny
Sunday 29°C / 41°C Sunny
Monday 33°C / 42°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ