ہیڈلائنز


بھارتی فوج کی ایکبار پھر سیز فائر کیخلاف ورزی، ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی اور آزاد کشمیر کے مختلف سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے رات گئے آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی میں کیلر، باغ اور نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی تاہم پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران بھارتی جارحیت کے نتیجے میں 5 پاکستانی شہری شہید جب کہ متدد زخمی ہو چکے ہیں۔ پاکستان نے بھارت کی جانب سے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی پر گزشتہ روز بھی بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کیا گیا۔

Mostly clear

24°C

اسلام آباد

Mostly clear
Humidity: 90%
Wind: ESE at 6.44 km/h
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 25°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Sunny
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ