ہیڈلائنز


گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں الطاف حسین کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

Written by | روزنامہ بشارت

گلگت: قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف قرارداد مذمت متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انٹرپول کے ذریعے وطن واپس لا کر غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔ منگل کے روز مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے ممبر قانون ساز اسمبلی اورنگزیب خان نے الطاف حسین کے پاک فوج کے خلاف حالیہ بیانات کی مذمت کرتے ہوئے ایوان میں قرارداد پیش کی۔ قرارداد پر بحث کرتے ہوئے پی پی پی، جمعیت علماء اسلام، مجلس وحدت مسلمین، اسلامی تحریک اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے ارکان نے کہا کہ الطاف حسین ذہنی توازن کھو چکے ہیں اور نشے کی حالت میں بیرون ملک بیٹھ کر افواج پاکستان کے خلاف بیانات دیکر ملک کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور بیرونی طاقتوں سے پاکستان میں مداخلت کے مطالبات کر کے غداری کے مرتکب ہوئے ہیں لہٰذا ان کو وطن واپس لا کر مقدمہ چلایا جائے۔ ایوان میں قرارداد پر بحث کرتے ہوئے کیپٹن (ر) سکندر علی، عمران ندیم، کاچو امتیاز حیدر، محمد شفیع، فرمان علی نے کہا کہ افواج پاکستان کے خلاف بیانات دیکر الطاف حسین نے ملک و ملت سے غداری کی ہے اس کی سزا ان کو دی جائے۔ صوبائی وزیر فرمان علی نے کہا کہ الطاف حسین کو گرفتار کر کے پاکستان لا کر مزار قائد پر پھانسی دی جائے۔ ارکان نے مطالبہ کیا کہ ایم کیو ایم کے کارکن اپنے لیڈر کے بیانات سے لاتعلقی ظاہر کریں بعد ازاں سپیکر فدا محمد ناشاد نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔

Cloudy

20°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 55%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 10°C / 17°C Partly cloudy
Monday 13°C / 21°C Cloudy
Tuesday 15°C / 21°C Partly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Mostly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Rain
Friday 10°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ