ہیڈلائنز


اگر ایم کیو ایم کے اراکین نےاستعفے دیئے تو قبول کرلوں گا، اسپیکر قومی اسمبلی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے اراکین نے اگر بغیر کسی دباؤ کے استعفے دیئے تو قبول کر لوں گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اگر ایم کیو ایم کے اراکین استعفے لیکر آتے ہیں تو قانونی تقاضے پورے کروں گا اور ان سے فرداً فرداً تصدیق کروں گا کہ وہ استعفے کسی کے دباؤ میں آکر تو نہیں دے رہے، اگر وہ کہیں گے کہ وہ دباؤ کا شکار نہیں تو میں استعفے قبول کر لوں گا۔ قبل ازیں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ دولت مشترکہ ممالک کی اسپیکرز کانفرنس کے اجلاس میں شرکت کرنا یا نہ کرنے کا فیصلہ بھارت نے کرنا ہے لیکن اگر بھارت نے شرکت نہ بھی کی تو کشمیر کے معاملے کو اٹھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جمہوریت کا دور ہے اور چاہتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کا فیصلہ وہاں کی عوام کی خواہش کے مطابق ہو۔

Sunny

10°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 58%
Wind: N at 6.44 km/h
Tuesday 9°C / 13°C Rain
Wednesday 6°C / 15°C Sunny
Thursday 6°C / 15°C Sunny
Friday 10°C / 16°C Sunny
Saturday 10°C / 16°C Partly cloudy
Sunday 10°C / 15°C Mostly sunny
Monday 7°C / 13°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ