ہیڈلائنز


بھارتی جارحیت جاری، بھارتی سفارتکار کی طلبی، پاکستان کا شدید احتجاج

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون کی شہادت پر بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں خاتون کی شہادت پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی کی گئی اور پاکستان نے احتجاجی مراسلہ بھارتی حکام کے حوالے کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ اور خاتون کی شہادت قابل مذمت ہے، بھارتی فوج نے جولائی تا اگست 37 مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کی ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت ایل او سی پر مسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے لہٰذا بھارت امن کی بحالی کے لیے اقدامات کرے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی کے جندروب سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کرکے 28 سالہ فریدہ بیگم کو زخمی کردیا تھا، فریدہ بیگم کو پیٹ میں کئی گولیاں لگی تھیں، انہیں علاج کے لئے سی ایم ایچ راولپنڈی لایا گیا تھا تاہم جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔

Partly cloudy

21°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 31%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 21°C Mostly sunny
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 12°C / 18°C Mostly sunny
Tuesday 11°C / 18°C Sunny
Wednesday 11°C / 18°C Sunny
Thursday 11°C / 17°C Sunny
Friday 9°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ