ہیڈلائنز


لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے زخمی پاکستانی خاتون فریدہ بیگم شہید ہوگئیں

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: 3 روز قبل لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون فریدہ بیگم شہید ہوگئیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 3 روز قبل بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی کے جندروب سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کرکے 28 سالہ فریدہ بیگم کو زخمی کردیا تھا، فریدہ بیگم کو پیٹ میں کئی گولیاں لگی تھیں ، انہیں علاج کے لئے سی ایم ایچ راولپنڈی لایا گیا تھا تاہم جہاں وہ  زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔ واضح رہے کہ بھارت میں نریندر مودی کے برسراقتدار آنے کے بعد سے بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں متعدد پاکستانی شہری شہید اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔

Partly cloudy

11°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 83%
Wind: NNE at 6.44 km/h
Monday 12°C / 20°C Mostly cloudy
Tuesday 15°C / 22°C Partly cloudy
Wednesday 16°C / 22°C Mostly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Showers
Friday 12°C / 16°C Scattered thunderstorms
Saturday 12°C / 18°C Mostly sunny
Sunday 13°C / 20°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ