ہیڈلائنز


پاکستان اور بیلاروس کے درمیان اقتصادی و تجارتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق

Written by | روزنامہ بشارت

منسک: پاکستان اور روس نے اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اپنے ہم منصب سے ملاقات کے لئے وزیراعظم ہاؤس پہنچے تو بیلا روس کے وزیراعظم آندرے کوبیایوک نے مرکزی دروازے پر آکر ان کا استقبال کیا جس کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سمیت اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم نواز شریف اور بیلا روس کے ہم منصب کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے  طویل المدتی دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم آندرے کوبیایوک نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ بیلاروس پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات چاہتا ہے اور گزشتہ چند ماہ کے درمیان تعلقات دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اس چیز کا واضح ثبوت ہے۔

Partly cloudy

17°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 52%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Tuesday 17°C / 25°C Sunny
Wednesday 18°C / 27°C Sunny
Thursday 21°C / 26°C Sunny
Friday 19°C / 26°C Sunny
Saturday 18°C / 25°C Sunny
Sunday 20°C / 24°C Sunny
Monday 18°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ