ہیڈلائنز


افغان طالبان کے باہمی اختلافات کے باعث امن مذاکراتی عمل التوا کا شکار

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ملا عمرکے انتقال اور اس کے بعد طالبان کی صفوں میں پیدا ہونے اختلافات سے پاکستان اور چین کی مصالحتی کوششوں کے نتیجے میں ہونیوالے افغان حکومت اورطالبان کے مابین امن مذاکرات آئندہ کچھ ماہ تک زیر التواء رہنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان افغانستان کے مسئلے کے پرامن حل کیلیے سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے، اس دوران افغان حکام کی جانب سے کچھ تلخ بیانات بھی سامنے آئے ہیں تاہم پاکستان کی سیاسی اورعسکری قیادت نے بڑی دانش مندی سے کام لیتے ہوئے اپنی مصالحتی کوششوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اس بات کا امکان ہے کہ مذاکرات کی دوبارہ شروعات میں ابھی کچھ ماہ لگیں گے۔ بعض طالبان رہنماء ملا اختر منصورکے طالبان کے نئے امیر کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالنے پر خوش نہیں تاہم لگتا یوں ہے کہ ایسے رہنماؤں کی تعداد زیادہ نہیں۔

Clear

10°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 67%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 10°C / 17°C Sunny
Saturday 11°C / 19°C Sunny
Sunday 9°C / 18°C Sunny
Monday 8°C / 16°C Sunny
Tuesday 8°C / 13°C Rain
Wednesday 8°C / 13°C Sunny
Thursday 7°C / 14°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ