ہیڈلائنز


پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمر کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے مختلف شہروں میں زلزے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.7 ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، لاہور اور پشاور سمیت ملک  کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کے ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔ جن شہروں میں زلزے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ان میں اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، مظفرآباد،سرگودھا، بورے والا،سیالکوٹ، گوجرانوالہ، بہاولنگر، وہاڑی،ننکانہ صاحب شامل ہیں جب کہ خیبرپختونخوا کے شہر پشاور، مردان، پارا چنار، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، بٹگرام، بشام، غذر، لوئردیر سمیت گلگت، اسکردو، چترال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ اسی طرح خیبرایجنسی اور اس کے ملحقہ علاقوں سمیت آزاد کشمیر کے مختلف شہروں اور سری نگر میں بھی شہریوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.7 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کی گہرائی 200 کلو میٹر اور مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا، ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے 30 سیکنڈ تک محسوس کئے گئے۔

Thunderstorms

28°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 68%
Wind: WSW at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ