ہیڈلائنز


معروف ٹی وی اینکر معید پیرزادہ جعل سازی کے الزام میں ابوظہبی میں گرفتار

Written by | روزنامہ بشارت

ابوظہبی: پاکستان کے معروف ٹی وی اینکر معید پیرزادہ کو ان کی بہن کے ہمراہ ابوظہبی میں گرفتار کرلیا گیا، دفتر خارجہ نے معید پیرزادہ کی  گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔ تفصیلات کے معید پیرزادہ کو جعل سازی کے الزام میں چار اگست کو  گرفتار کیا گیا  تھا۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ معید پیرزادہ کو اسپتال میں والد کے انگوٹھے کاغذات پر لگاتے ہوئے گرفتار کیا گیا، اسپتال انتظامیہ نے سی سی ٹی وی میں دیکھ کر پولیس کو طلب کیا اور معید پیرزادہ اور ان کی بہن کو حراست میں لے لیا گیا۔ واضح رہے کہ معید پیرزادہ کے والد گذشتہ کئی دنوں سے تشویشناک حالت میں ابوظہبی کے اسپتال میں داخل ہیں اور حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے وہ وینٹی لیٹر پر ہیں، اسلام آباد میں دفترخارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ معید پیرزادہ ابو ظہبی پولیس کی حراست میں ہیں، اور متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفات خانہ کے اہلکاروں کی معید پیرزادہ سے ملاقات ہو ئی ہے، پاکستانی سفارت خانہ ابوظہبی پولیس سے رابطے میں ہے اور اس حوالے سے مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

Sunny

18°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 35%
Wind: NNW at 17.70 km/h
Sunday 10°C / 18°C Sunny
Monday 12°C / 16°C Sunny
Tuesday 8°C / 14°C Rain
Wednesday 6°C / 15°C Sunny
Thursday 6°C / 15°C Sunny
Friday 10°C / 14°C Sunny
Saturday 11°C / 15°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ