ہیڈلائنز


ملاعمر کا انتقال پاکستانی سرزمین پر ہوا اور نہ ہی تدفین، خواجہ آصف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کے امیر ملا عمر کا انتقال پاکستانی سزمین پر نہیں ہوا اور نہ ہی ان کی تدفین یہاں ہوئی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پالیسی بیان دیتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستانی سرزمین پر ملا عمر کے انتقال کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، نہ ان کا انتقال پاکستان میں ہوا اور نہ ہی تدفین یہاں ہوئی، پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے اس لئے مفاہمتی عمل میں بھرپور کردار ادا کریں گے اور اگر افغان طالبان کا مذاکراتی عمل اچھے نوٹ پر ختم ہوتو یہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہوگی۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ افغان طالبان میں لیڈرشپ کا جھگڑا ان کا آپس کا معاملہ ہے تاہم ہم طالبان کے جھگڑے میں اس وقت نہیں پڑ رہے اور چاہتے ہیں کہ وہ قیادت کا مسئلہ حل کر کے مذاکرات کی ٹیبل پر آئیں۔

Partly cloudy

7°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 78%
Wind: NW at 11.27 km/h
Saturday 5°C / 14°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Mostly cloudy
Tuesday 12°C / 18°C Mostly sunny
Wednesday 12°C / 17°C Sunny
Thursday 10°C / 17°C Sunny
Friday 10°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ