ہیڈلائنز


ایم کیو ایم اور جے یو آئی نے تحریک انصاف مخالف تحاریک واپس لے لیں

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ اور جمعیت علما اسلام (ف) نے تحریک انصاف کے ارکین کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے لائی گئی تحاریک واپس لے لیں۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیرصدارت اسمبلی اجلاس کے دوران ایم کیو ایم کے رکن سلمان بلوچ اور جے یو آئی (ف) کی رکن نعیمہ کشور نے تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک واپس لینے کا اعلان کیا جب کہ ایوان نے مولانا فضل الرحمان کی لائی گئی نئی قرارداد متفقہ طورپرمنظور کرلی جس کے متن میں کہا گیا کہ ایوان پاکستان کے دفاع، اتحاد اور یکجہتی کی علامت ہے اورایوان کے وقارکا تقدس ہرپاکستانی کا فرض ہے۔
اس موقع پر ایوان میں اظہارخیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کو اپنی تحریک کے حق میں قائل نہیں کرسکے، وزیراعظم نواز شریف اور قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے قراردادیں واپس لینے کی اپیلیں کیں اور ان اپیلوں کی قدر و منزلت کا ہمیں اندازہ ہے اس لئے حکومت اوراکثریت کی درخواست پر پارلیمان، جمہوریت اور اکثریت کے احترام میں قرارداد واپس لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں جوکچھ ہوا اس پر ہمیں تحفظات اور خدشات ہیں، ہمارے دلوں میں کچھ خطرے ہیں اس کا مداوا کیسے ہوگا، پارلیمنٹ کی مضبوطی کے لئے ہرقربانی دینے کو تیار ہیں، ہم پہلے بھی ساتھ چلنے کے لیے تیار رہے اور اب بھی ہیں۔
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار کا ایوان میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الطاف حسین سے مشاورت کے بعد اور وزیراعظم، قائدحزب اختلاف اور دیگر کی اپیل پر تحریک واپس لی جب کہ خورشید کا ایوان میں کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کی قرارداد واپس لینا کسی کی ہار جیت نہیں بلکہ جمہوریت اور ایوان کی فتح ہے، ہم نے پی ٹی آئی کو ہی نہیں بلکہ ان کے ووٹرز کو بھی تحفظ فراہم کیا اس لئے غلطی کوئی بھی کرے سزا ووٹرز کو نہیں ملنی چاہیئے،تحاریک کی واپسی میں اسپیکر قومی اسمبلی کا کردار قابل تحسین ہے۔

Mostly sunny

11°C

اسلام آباد

Mostly sunny
Humidity: 60%
Wind: NW at 17.70 km/h
Saturday 5°C / 14°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Partly cloudy
Tuesday 13°C / 18°C Sunny
Wednesday 11°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 17°C Sunny
Friday 10°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ