ہیڈلائنز


این ایل سی اسکینڈل، 2 ریٹائرڈ فوجی افسران کو سزا سنا دی گئی، آئی ایس پی آر

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی اسکینڈل) میں کرپشن کے الزام ثابت ہونے پر 2 ریٹائرڈ فوجی افسران کو سزا سنا دی گئی جس کے تحت ایک میجر جنرل (ر) کو ملازمت سے برطرف کرکے ان سے تمام اعزازات اور مراعات واپس لے لی گئیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات کے عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے این ایل سی میں مالی  بے ضابطگیوں پر آرمی چیف کو ایکشن لینے کا کہا تھا جس کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کیس کی تیز رفتار تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ این ایل سی میں کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر پاک فوج کے افسر میجرجنرل (ریٹائرڈ) خالد ظہیراخترکوملازمت سے برطرف کرکے ان کے  رینک، میڈل ،اعزازات،ایوارڈز اور پنشن سمیت تمام مراعات واپس لے لی گئی ہیں جب کہ لیفٹینٹ جنرل(ر) افضل مظفر کے خلاف بھی سخت کارروائی کی گئی ہے تاہم لیفٹینٹ جنرل (ر)خالد منیر کسی مالی بے ضابطگی میں ملوث نہیں پائے گئے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ کیس میں پاک فوج نے انصاف و احتساب کی اعلیٰ روایات برقرار رکھیں اور دونوں افسران کو آرمی ایکٹ کے تحت سزا دی گئی۔ واضح رہے کہ فروری 2009 میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے این ایل سی کی سرمایہ کاری میں بے ضابطگیوں کی نشاندی کرتے ہوئے آرمی چیف سے کارروائی کا کہا تھا جب کہ اس وقت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیرمین موجودہ وزیرداخلہ چوہدری نثار تھے۔

Thunderstorms

30°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 66%
Wind: NW at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Sunny
Tuesday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ