ہیڈلائنز


پاک چین راہداری کا سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو پہنچے گا، وزیراعظم نواز شریف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کا سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو پہنچے گا۔ بلوچستان کے وسائل کو وہاں کے عوام اور ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے بروئے کار لانا چاہتے ہیں۔ صوبے کی ترقی اور امن و امان کے قیام کے لئے صوبائی حکومت کو بھرپور معاونت فراہم کرینگے۔ ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال سمیت بلوچستان کی ترقی اور صوبے کے امن و امان سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعلٰی بلوچستان نے وزیراعظم کو ترقیاتی عمل اور امن و امان کی بہتری کے لئے صوبائی حکومت کے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان ملک کا سب سے اہم صوبہ ہے، جس کے قیمتی وسائل کو صوبے اور ملکی ترقی و خوشحالی کے لے بروئے کار لایا جائے گا۔ پاک چین اقتصادی رہداری کا سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان اور اس کے عوام کو پہنچے گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وفاقی حکومت صوبے کی ترقی اور امن وامان کی بہتری کے لئے بھرپور تعاون کریگی۔

Mostly clear

25°C

اسلام آباد

Mostly clear
Humidity: 88%
Wind: E at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Sunny
Monday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ