ہیڈلائنز


چوہدری نثار سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، الطاف حسین کی تقریر پر تبادلہ خیال

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت الطاف حسین کے خلاف ریفرنس اور ڈاکٹرعمران فاروق کیس پر بھی تبادلہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری نثاراورفلپ بارٹن کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ ملاقات کے دوران چوہدری نثارنے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے پاکستانی اداروں کے بارے میں نازیبازبان استعمال کرنے کا بھی ذکر کیا، اسی طرح ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف برطانوی حکومت کو بھیجے جانے والے قانونی ریفرنس اورڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس بھی زیرغور آیا۔ اس موقع پرچوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان تعلقات مثالی ہیں جنہیں مزید وسعت اور تقویت دی جائے گی جب کہ برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ برطانیہ فلاح و بہبود کی حکومت پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

Clear

23°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 45%
Wind: N at 11.27 km/h
Friday 21°C / 28°C Sunny
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 22°C / 28°C Mostly sunny
Monday 20°C / 27°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 18°C / 26°C Sunny
Thursday 22°C / 26°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ