ہیڈلائنز


فوجی عدالتوں کی قسمت کا فیصلہ آج ہوگا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: آئین کی 21 ویں ترمیم کی قسمت کے حوالے سے سپریم کورٹ آج تاریخی فیصلہ سنائے جانے سے پہلے دارالحکومت میں قیاس آرائیاں زور پکڑ رہی ہیں۔17 ججوں پر مشتمل فل کورٹ بینچ کے سربراہ چیف جسٹس ناصر الملک آج عدالت عظمی کے کورٹ روم نمبر ون میں فیصلہ سنائیں گے۔ سپریم کورٹ آفس نے فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر سپلیمنٹری کاز لسٹ بھی جاری کی ہے۔ منگل کو سپریم کورٹ میں وکلا دہشت گردوں کے خلاف فوجی افسروں پر مشتمل نو خصوصی عدالتوں کے حوالے سے فیصلے پر قیاس آرئیوں میں مشغول نظر آئے۔ یہ خصوصی عدالتیں 21 ویں ترمیم کے تحت قائم کی گئی تھیں۔ بعض قانونی ماہرین کے خیال میں فیصلہ سینکڑوں صفحات پر مشتمل ہو سکتا ہے، جس میں ممکنہ طور پر ججوں کے اضافی نوٹ اور کچھ اختلافی رائے بھی شامل ہو۔ تاہم، کوئی بھی مبصر متفقہ فیصلے کی امید نہیں کر ریا۔

یاد رہے کہ پارلیمنٹ نے گزشتہ سال پشاور میں آرمی پبلک سکول پر حملے کے بعد خصوصی عدالتیں قائم کرنے کیلئے 21ویں ترمیم اور پاکستان آرمی ایکٹ 1952ء منظور کیا تھا۔ بعدازاں، رواں سال 16 اپریل کو فوجی عدالتوں کی جانب سے چھ دہشت گردوں کو دی جانے والی پھانسیوں کو معطل کرتے ہوئے عدالت نے سپریم کورٹ بار کونسل کی وکیل عاصمہ جہانگیر کی دائر درخواست پر سٹے آرڈر جاری کر دیا تھا۔

21 اور 18 ویں ترمیم پر فیصلہ موجودہ چیف جسٹس ناصر الملک کا 16 اگست کو ریٹائرمنٹ سے قبل آخری بڑا فیصلہ ہو گا۔ چیف جسٹس نے 23 جولائی کو 2013 کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے عدالتی کمیشن کی رپورٹ بھی لکھی تھی۔ سپریم کورٹ نے دونوں ترامیم کے حوالے سے دائر 31 آئینی درخواستوں کی پانچ مہینوں تک سماعت کے بعد 26 جون کو کارروائی مکمل کی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں منظور ہونے والی 18ویں ترمیم میں سپریم کورٹ کے ججوں کی تقرری کا نیا طریقہ کار متعارف کرایا گیا تھا۔

Clear

11°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 41%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 21°C Mostly sunny
Sunday 12°C / 21°C Mostly sunny
Monday 11°C / 19°C Mostly sunny
Tuesday 12°C / 18°C Sunny
Wednesday 13°C / 17°C Sunny
Thursday 13°C / 16°C Sunny
Friday 10°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ