ہیڈلائنز


تحریک انصاف کے اراکین کو ڈی سیٹ کرنا نواز لیگ کی خواہش نہیں ہے، سعد رفیق

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں شاہ محمود قریشی کی غیر ضروری تقریر سے ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک کو روکنے کی کوششوں کو نقصان پہنچا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں کو ڈی سیٹ کرنا ن لیگ کی خواہش نہیں ہے، شاہ محمود کی غیر ضروری تقریر نے تحاریک روکنے کیلئے حکومتی کوششوں کو نقصان پہنچایا۔ خواجہ صاحب شیخ رشید پر بھی برسے بولے کہ انہیں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر متضاد باتوں سے گریز کرنا چاہئے، ان کا کہنا تھا کہ شیخ صاحب پارلیمنٹ کے اندر تو بہت رومینٹک لُکس دے رہے تھے باہر آکر نہ جانے کیا ہوگیا۔

Sunny

28°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 58%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 23°C / 31°C Sunny
Sunday 24°C / 29°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ