ہیڈلائنز


انتخابی اصلاحات کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو مالی خود مختاری دینے کی منظوری دیدی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: انتخابی اصلاحات کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو مکمل مالی خود مختاری دینے کی منظوری دے دی، جب کہ کمیٹی نے بائیو میٹرک سسٹم پر الیکشن کمیشن سے حتمی رائے بھی مانگ لی ہے۔ انتخابی اصلاحات کمیٹی کے سربراہ زاہد حامد کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں نادرا حکام نے کمیٹی کے ممبران کو بائیو میٹرک اور الیکٹرانک ووٹنگ پر بریفنگ دی جب کہ مبینہ انتخاتی دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے انکوائری کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں خامیوں، کوتاہیوں کو دور کرنے کے لیے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ انتخابی اصلاحات کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو مالی خود مختاری دیتے ہوئے بائیو میٹرک سسٹم پر حتمی رائے مانگ لی ہے جب کہ انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کل نئے قانون کے مسودے کی شق وار منظوری شروع کرے گی۔

Cloudy

20°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 55%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 14°C Scattered showers
Sunday 11°C / 18°C Partly cloudy
Monday 13°C / 20°C Cloudy
Tuesday 14°C / 22°C Mostly cloudy
Wednesday 15°C / 21°C Partly cloudy
Thursday 13°C / 20°C Cloudy
Friday 13°C / 16°C Scattered showers

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ