ہیڈلائنز


بلتستان میں سیلابی تباہ کاریاں جاری، کواردو میں دس مکانات منہدم، کھڑی فصلیں تباہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسکردو: گلگت بلتستان میں سیلابی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے، اسکردو کے نواحی گاوٴں کواردو میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلے کے باعث دس مکانات منہدم، پندرہ مویشی خانے جبکہ دو سو کنال پر کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق اسکردو سے دس کلومیٹر کے فاصلے پر موجود نواحی گاوں کواردو میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی ہے اور وسیع پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں۔ کواردو میں اچانک آنے والے سیلابی ریلے نے دس رہائشی مکانات کو نگلنے کے علاوہ پندرہ مویشی خانے اور دو سو کنال پر موجود کھڑی فصلیں بہا لے گئے ہیں اور سیلاب کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق اسکردو انتظامیہ نے کواردو میں منہدم ہونے والے مکانات کو جزوی نقصان قرار دیا ہے اور کواردو کو آفت زدہ قرار دینے سے انکار کر دیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ مقامی انتظامیہ کی طرف سے یہ عمل نواز لیگ کی ایماء کی اور سیاسی انتقام کے طور پر کیا جا رہا ہے اگر انتظامیہ نے معاوضوں کی ادائیگی اور امدادی کاروائی میں کوتاہی کی تو احتجاج کیا جائے گا۔

Clear

6°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 74%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Thursday 7°C / 14°C Sunny
Friday 8°C / 15°C Sunny
Saturday 9°C / 16°C Sunny
Sunday 8°C / 17°C Mostly sunny
Monday 11°C / 17°C Rain
Tuesday 12°C / 15°C Mostly sunny
Wednesday 10°C / 16°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ