ہیڈلائنز


تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کی تحریک لائی گئی تو مخالفت کریں گے، اسحاق ڈار

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کے خلاف ڈی سیٹ کی تحریک واپس لینے کی یقین دہانی کرادی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا جس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی یقین دہانی کے بعد امید ہے کہ جے یو آئی (ف) پی ٹی آئی کے خلاف اپنی تحریک واپس لے لے گی تاہم اسمبلی میں تحریک لائی بھی گئی تو (ن) لیگ کی جانب سے اس کی مخالفت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) چاہتی ہے کہ یہ تحاریک واپس لی جائیں اور تحریک انصاف اسمبلی میں اپنا کردار ادا کرے۔ واضح رہےکہ ایم کیوایم اور جے یو آئی (ف) نے تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں ڈی سیٹ کرنے کے لیے تحاریک پیش کرنے کا اعلان کیا تھا جسے وزیراعظم نوازشریف نے بھی واپس لینے کی اپیل کی تھی جب کہ مولانا فضل الرحمان اور الطاف حسین نے ٹیلی فونک گفتگو میں تحریک پر مشترکہ مؤقف اپنانے پر اتفاق کیا تھا۔

Sunny

30°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 63%
Wind: NW at 11.27 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ