ہیڈلائنز


منشیات فروشوں اور دہشتگردوں كے گٹھ جوڑ كو توڑ دیں گے، جنرلر راحیل شریف

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے كہا ہے كہ منشیات كے سوداگروں كو اپنی آنے والی نسلوں كو تباہ نہیں كرنے دیں گے جب کہ منشیات فروشوں  اور دہشت گردوں كے گٹھ جوڑ كو توڑ دیں  گے۔ آئی ایس پی آر كے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے اینٹی ناركوٹكس فورس (اے این ایف) كے ہیڈكوارٹر ز كا دورہ كیا جہاں انہیں ڈائریكٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل خاور حنیف نے منشیات كی اسمگلنگ كی روک تھام كے سلسلے میں كیے جانے والے آپریشنز اور دیگر متعلقہ معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی جب کہ اس دوران آرمی چیف كو عالمی اور علاقائی سطح  پر ہونے والی منشیات كی اسمگلنگ اور اس كی پاكستانی معاشرے پر اثرات كے بارے میں  بتایا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق اے این ایف حکام نے ادارے کی حكمت عملی اوركوششوں كے بارے میں  بھی بریفنگ دی گئی جب کہ اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف اپنے خطاب میں كہا كہ منشیات كی ترسیل اور اس كی پیداوار میں ملوث افراد قومی سلامتی كے لیے اتنے ہی خطرناک ہیں جتنے كہ دہشت گرد ہیں، منشیات كی تجارت سے حاصل ہونے والی رقم كو دہشت گردی كے فروغ كے لیے بھی استعمال كیا جارہا ہے اس لیے منشیات كے تاجروں سے بھی آہنی ہاتھوں سے نمٹنا چاہیئے۔
 جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ہم منشیات فروشوں، مالی معاونت كاروں اور دہشت گردی پھیلانے والوں كے گٹھ جوڑ كو توڑ دیں گے، منیشات كے سوداگروں  كو آنے والی نسلوں کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ آرمی چیف نے 2014 اور 2015 میں ریكارڈ مقدار میں  منشیات كی برآمدگی پر اے این ایف كی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس سے مقامی اور عالمی سطح پر منشیات کی لعنت كے خاتمے كے اقدامات كو تقویت ملی جب کہ جنرل راحیل شریف نے پاكستان كی پوست سے پاک ملک كے طور پر حیثیت كو قائم ركھنے میں كامیابی پر بھی اے این ایف كی كارگردگی كو بھی سراہا۔

Clear

22°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 66%
Wind: N at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 30°C Sunny
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 21°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 29°C Mostly sunny
Tuesday 24°C / 30°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ