ہیڈلائنز


یہ تاثرغلط ہے کہ تحریک انصاف نے آئی ایس آئی کے کہنے پر دھرنا دیا، عمران خان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی نے دھرنے کا فیصلہ کیا تھا اور یہ تاثر غلط ہے کہ آئی ایس آئی کے کہنے پر دھرنا دیا۔ اسلام آباد میں پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جس سے تمام پارٹیاں خوفزدہ ہیں جس کی مثال حال ہی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات ہیں جس میں تمام جماعتوں نے مل کر تحریک انصاف کے خلاف الیکشن لڑا۔انہوں نے کہا کہ  دھرنے کے دوران ایسا بھی وقت آیا کہ لوگ غائب ہوگئے لیکن پھر واپس آ گئے،شاہ محمود قریشی سمیت دیگر سے پوچھ کر جہانگیرترین کو پارٹی کا سیکرٹری جنرل بنایا اب کیسے ممکن ہے کہ جن لوگوں نے مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا انہیں چھوڑ دوں،پارٹی کے لیے کس نے کتنا کام کیا اس کا فیصلہ میں خود کروں گا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حقیقی سیاسی جماعت بنانا چاہتا تھا، میرے والدین غلام ملک میں پیدا ہوئے لیکن اب پاکستانی عوام خوش قسمت ہیں کہ وہ آزاد ملک میں پیدا ہوئے تاہم انگریزوں کے زمانے میں نظام اچھا تھا اورلوگوں کو انصاف ملتا تھا لیکن اب ملک میں سیاست کرپٹ کلچر بن چکا ہے جس کا مقصد اقتدار میں آکر پیسہ بنانا بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے مسئلے پارٹی کے اندر حل ہونے چاہییں، 19 سال تک اپنے نظریے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا تو اب کس طرح کر سکتا ہوں، پاکستان میں کرپشن عروج پرہے اور ہم اخلاقی طورپرتباہی کی طرف جارہےہیں۔

Mostly sunny

32°C

اسلام آباد

Mostly sunny
Humidity: 58%
Wind: WSW at 6.44 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ