ہیڈلائنز


عمران خان پر قریبی دوستوں کا پارلیمنٹ میں واپس نہ جانے کیلئے دباؤ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پران کے قریبی دوست پارلیمنٹ میں واپس نہ جانے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں تاکہ حکومت کے لئے زیادہ سے زیادہ مشکلات پیداکی جاسکیں۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کے قریبی حلقوں کی رائے ہے کہ پی ٹی آئی انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے بعد پارلیمنٹ میں واپس جاکر اپنی نیک نیتی ثابت کرچکی ہے لیکن اندرون خانہ حکومتی ملی بھگت کے ذریعے مولانافضل الرحمن اورایم کیوایم سے تحریک انصاف کوڈی سیٹ کرنے کی تحریک داخل کرائی ہے اس لیے پی ٹی آئی حکومتی سازشوں کاشکار ہونے کے بجائے عوامی اسمبلی میں جانے کوترجیح دے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ عمران خان اس تجویز سے متفق نظرآتے ہیں اورآئندہ چندروز میں پی ٹی آئی اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گی۔ پی ٹی آئی نے اگر اسمبلی میں واپس نہ جانے کا فیصلہ کرلیا توعمل کافی مشکل ہوجائے گااور عین ممکن ہے کہ ماحول عام انتخابات کے لیے سازگار ہو جائے۔

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 68%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 23°C / 31°C Sunny
Sunday 24°C / 29°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ