ہیڈلائنز


ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف تاجروں کی ملک کے مختلف شہروں میں ہڑتال

Written by | روزنامہ بشارت

کراچی/ لاہور / پشاور: ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف تاجر برادری آج ہڑتال کر رہی ہے جس کے باعث ملک کے مختلف شہروں میں کاروبار زندگی معطل ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف تاجر برادری کی جانب سے ہڑتال کی جارہی ہے جب کہ دوسرا دھڑا 5 اگست کو کاروبار بند رکھے گا۔ کراچی میں سندھ تاجر اتحاد کی جانب سے ہڑتال کی کال کی حمایت کی گئی ہے جب کہ تاجر ایکشن کمیٹی نے آج ہڑتال نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ سندھ تاجر اتحاد کا کہنا ہے کہ آج سندھ بھر کے تمام تجارتی اور کاروباری مراکز بند رہیں گے اورحکومت کی جانب سے عائد کردہ جبری ود ہولڈنگ ٹیکس کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ تاجر اتحاد کی کال پرود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص، جیکب آباد، نواب شاہ، بدین، ماتلی، ٹنڈوالہہ یار میں دکانیں بند ہیں اور مرکزی بازاروں میں بھی ہو کا عالم ہے۔
لاہورمیں بھی انجمن تاجران کے ایک دھڑے کی جانب سے ہڑتال کی جارہی ہے جب کہ دوسرا دھڑا 5 اگست کو ہڑتال کرے گا۔ شٹرڈاؤن ہڑتال کے باعث شاہ عالم، رنگ محل، موتی بازار، لوہا مارکیٹ، ہال روڈ اور مال روڈ پر دکانیں بند ہیں۔ فیصل آباد میں بھی ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف تاجروں کی ہڑتال جاری ہے جس کے باعث شہر بھر میں کاروباری مراکز بند ہیں۔ قصور، بورے والا، پھولنر میں بھی تاجروں کی ہڑتال کے باعث مارکیٹیں بند ہیں۔ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بھی تاجر ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ہڑتال کر رہے ہیں۔ ضلع چنیوٹ میں بھی تاجروں کی جانب سے ہڑتال کی کال پر مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے، اسی طرح  گجرات میں آل پاکستان تاجرتنظیم کی کال پرضلع بھرمیں ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ہڑتال کے باعث دکانیں بند ہیں۔
خیبرپختونخوا میں بھی تاجروں کی ہڑتال جاری ہے اور چکوال، بلکسر، حسن ابدال، ڈی جی خان اور دیگر شہروں میں بھی مارکیٹیں بند ہیں، چکوال میں تمام تاجرتنظیموں نےمتحد ہوکرمرکزی انجمن تاجران کی کال پر ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ہڑتال کی جس کے باعث غلہ منڈی، سبزی منڈی اوردیگرتمام بڑے تجارتی مراکز بند ہیں جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مردان میں ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف تاجروں کی ہڑتال جاری ہے جس کے باعث کاروباری زندگی مکمل طور پر بند ہے۔

Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 69%
Wind: E at 11.27 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ