ہیڈلائنز


بھارتی مداخلت، پاکستان کا اقوام متحدہ میں معاملہ اٹھانے پر غور

Written by | روزنامہ بشارت
اسلام آباد: پاکستانی حکومت ستمبر میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ہندوستانی خفیہ ایجنسی را کی پاکستان میں مداخلت کا مسئلہ اٹھانے پر غور کر رہی ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ و قومی سلامتی سرتاج عزیر نے قومی اسمبلی کو ایک تحریری جواب میں جمعہ کے روز کہا کہ اقوام متحدہ میں اس معاملے کو اٹھائے جانے پر اعلیٰ ترین سطح پر غور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں وزیراعظم را کی سرگرمیاں اجاگر کرنے کے لیے اس فورم کا ضرور استعمال کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کی رکن مہناز حسن کی جانب سے جمع کروائے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ را کی سرگرمیوں کا معاملہ پاکستان نے مختلف غیر ملکی رہنماؤں اور ہندوستان کے ساتھ باہمی طور پر اٹھایا ہے جبکہ میڈیا کو بھی دہشت گردی کے واقعات میں ہندوستانی مداخلت کے حوالے سے استعمال کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری خارجہ نے یہ معاملہ تین مارچ کو ہندوستانی ہم منصب سے اپنی ملاقات کے دوران اٹھایا تھا۔ قانون دان جو بین الاقوامی قوانین کے معاملات ڈیل کرتے ہیں کا خیال ہے حکومت کو اقوام متحدہ کا راستہ اپنانا چاہیے تاہم مبصرین کہتے ہیں وزیراعظم نواز شریف ایسا کرنے سے پہلے دو مرتبہ سوچیں گے کیوں کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان دشمنی ایک نئی سطح پر پہنچ جائے گی۔ امور خارجہ ڈیویژن کے ایک افسر نے میڈیا کو بتایا کہ وزارت خارجہ کی سطح پر ہم نے وزیراعظم کے دفتر کو تجویز دی ہے کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر یہ معاملہ اجاگر کیا جائے۔ پی پی پی کی نفیسہ شاہ کے ایک سوال پر سرتاج عزیز نے ایوان کو آگاہ کیا کہ حکومت نے ہندوستان کی جانب سے اشتعال انگیز بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے مناسب ردعمل ظاہر کیا تھا۔
Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 79%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 25°C / 31°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 29°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 27°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 21°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ