ہیڈلائنز


ڈی سیٹ کیا گیا تو پی ٹی آئی الیکشن لڑ کر دوبارہ اسمبلی میں آئیگی، چوہدری سرور

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کو ڈی سیٹ کیا گیا تو الیکشن لڑ کر دوبارہ اسمبلی میں آئیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت جاوید ہاشمی کے الزامات پر کمیشن کیوں نہیں بناتی۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ ہم نے قبول کیا، لیکن اگر اسمبلیوں سے باہر نکل آئے، تو کہا جاتا فیصلہ قبول نہیں کیا، تاہم اگر تحریک انصاف کے اراکین کو ڈی سیٹ کیا گیا تو الیکشن لڑ کر دوبارہ اسمبلی میں آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دھرنے کے پیچھے کوئی سازش ہو رہی تھی اور کوئی سازش کر رہا تھا، تو حکومت کمیشن بنائے اور تحقیقات کرائے۔ چوہدری سرور نے کہا کہ تحریک انصاف کی جدوجہد شفاف الیکشن کیلئے ہے، کیونکہ شفاف الیکشن سے ہی جمہوریت مضبوط ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے بلدیاتی الیکشن پر اپوزیشن نے انگلی اٹھائی، تو تحریک انصاف کی حکومت نے کہاکہ ہم دوبارہ الیکشن کرانے کو تیار ہیں۔

Clear

20°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 50%
Wind: NW at 11.27 km/h
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 22°C / 28°C Mostly sunny
Monday 20°C / 27°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 18°C / 26°C Sunny
Thursday 22°C / 26°C Sunny
Friday 19°C / 26°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ