ہیڈلائنز


بھارتی اشتعال انگیز بیانات سے خطے کے امن و سلامتی کو خطرہ لاحق ہے، پاکستان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان نے گورداسپور حملے سے متعلق بھارت کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیر داخلہ کے اشتعال انگیز بیانات سے خطے کے امن و سلامتی کو خطرہ لاحق ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گوردارسپور حملے سے متعلق پاکستان بھارت کے غیرمنطقی اور بلا جواز دعوے کو مسترد کرتا ہے، اس طرح کے اشتعال انگیز بیانات سے خطے کے امن و سلامتی کو خطرہ لاحق ہے۔ ترجمان نے بھارت کی جانب سے دہشت گردی کے کسی بھی واقعے کا الزام پاکستان پر عائد کرنے کے مسلسل رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا نے گورداسپور واقعے کا الزام اس وقت ہی پاکستان پر عائد کردیا جب دہشت گردوں سے مقابلہ جاری تھا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان گورداسپور پولیس اسٹیشن پر حملے کی بھرپور مذمت کرتا ہے کیونکہ پاکستان خود بھی دہشت گردی کا شکار ہے، گورداسپور واقعہ کے بعد پاکستانی ہائی کمشنر نے بھارتی پنجاب کو دورہ منسوخ کردیا ہے۔

Thunderstorms

30°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 66%
Wind: WNW at 6.44 km/h
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 20°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ