ہیڈلائنز


ایم کیو ایم کو باوردی صدر اور جے یو آئی کو 17ویں ترمیم کے وقت آئین کیوں یاد نہ آیا، شاہ محمود قریشی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اسمبلیوں میں پی ٹی آئی ارکان کی واپسی معاہدے کا حصہ ہے، ایم کیو ایم کو باوردی صدر اور جے یو آئی کو سترہویں ترمیم کے وقت آئین کیوں یاد نہ آیا۔ سابق صدر پرویز مشرف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم آئین کی بات کرتی ہے تو غیر آئینی صدر کی حمایت کیوں کی۔ آمر نے اقتدار سنبھالا تو ایم کیو ایم کو آئین نظر کیوں نہیں آیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ارکان پی ٹی آئی کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے قومی اسمبلی میں تحاریک پیش کی گئیں، اگر ہم ارکان اسمبلی نہیں تھے تو ہمارے اکاؤنٹس میں تنخواہیں کیوں بھیجی گئیں۔ تحریک انصاف کے ارکان اپنی تنخواہیں فلڈ ریلیف فنڈز میں جمع کرائیں گے۔

Mostly clear

10°C

اسلام آباد

Mostly clear
Humidity: 72%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Sunday 10°C / 18°C Sunny
Monday 10°C / 19°C Sunny
Tuesday 10°C / 18°C Sunny
Wednesday 9°C / 17°C Mostly sunny
Thursday 11°C / 17°C Mostly cloudy
Friday 12°C / 18°C Partly cloudy
Saturday 12°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ