ہیڈلائنز


کراچی آپریشن کسی جماعت نہیں بلکہ جرائم پیشہ افراد کیخلاف ہے، چوہدری نثار

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کا کہنا ہے کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزم محسن علی تک رسائی کے لیے پاکستان کو خط لکھا ہے جب کہ انہوں نے واضح کیا کہ کراچی آپریشن کسی سیاسی جماعت کے نہیں بلکہ جرائم پیشہ افراد کیخلاف ہے۔ پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں پولیس اجلاس کے بعد خطاب کرتےہوئے وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم عید سے قبل ہی عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان سے تفتیش کرکے واپس جاچکی ہے، ٹیم نے 2 ملزمان سے تفتیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزم محسن علی تک رسائی کے لیے پاکستان کو خط لکھا ہے تاہم محسن علی تک برطانیہ کو رسائی دینے سے متعلق پاکستان کو ابھی فیصلہ کرنا ہے۔

Clear

10°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 65%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Wednesday 10°C / 19°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Partly cloudy
Friday 11°C / 20°C Partly cloudy
Saturday 12°C / 20°C Sunny
Sunday 12°C / 18°C Sunny
Monday 11°C / 16°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ