ہیڈلائنز


الیکشن کمیشن کی سندھ و پنجاب میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنیکی درخواست

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کو ایک ماہ کے لئے ملتوی کرانے کے لئےسپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائرکردی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے منیر پراچہ ایڈووکیٹ کی جانب سے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائرکی گئی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ حالیہ سیلاب کی وجہ سے ریٹرننگ افسران بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے مقررہ تاریخ 20 ستمبر کو بلدیاتی الیکشن کرانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت کی طرف سے ابھی تک قواعد نہ بننے کی وجہ سے بھی شیڈول بروقت جاری نہیں کیا جاسکتا۔ اس لئے عدالت عظمیٰ سے درخواست ہے کہ ایک ماہ کی مہلت دے کر شیڈول 17 اگست کو جاری کرنے کی اجازت دی جائے۔


پنجاب اورسندھ نے الیکشن کمیشن سے سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر بلدیاتی انتخابات ایک ماہ کے لیے آگے کرنے کی درخواست کی ہے۔ دونوں صوبوں کا موقف ہے کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ سیلاب متاثرین کی ریلیف کیلیے مصروف ہے، ان حالات میں انتظامی افسران انتخابات کی تیاریوں کی ذمہ داریاں نہیں سنبھال سکیں گے، انتظامی افسران ہی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ اور ریٹرننگ افسران تعینات ہیں، ان کیلیے سیلاب کی صورتحال اور انتخابات کے امور دیکھنا مشکل ہوگا لہٰذا 20 ستمبر کو بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرنے سے پہلے زمینی صورتحال کو بھی دیکھا جائے۔ واضح رہے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق الیکشن کمیشن کو گزشتہ روز سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری کرنا تھا، اس کے علاوہ  الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشن مرحلہ وارکرانے کیلیے بھی ایک درخواست دائرکر رکھی ہے۔

Clear

23°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 60%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 24°C / 30°C Sunny
Sunday 22°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny
Tuesday 24°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ