ہیڈلائنز


پاکستان اور روس کے درمیان پہلی تاریخی مشترکہ فوجی مشقیں ستمبر میں ہونگی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور روس کی پہلی مشترکہ بحری مشقیں ستمبر میں سینٹ پیٹرزبرگ میں ہوں گی، پاکستان اور روس کے درمیان چارایم آئی پنتیس ہیلی کاپٹرز کی خریداری کا معاہدہ ہوگیا ہے، روس نے پاکستان کو فوجی تربیتی پروگرام کی دعوت بھی دی ہے۔ دفاعی کمیٹی کا اجلاس سینیٹر مشاہد حسین کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوا جس میں وزیردفاع خواجہ آصف اور سیکرٹری دفاع لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عالم خٹک نے کمیٹی ارکان کو بریفنگ دی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان کا دفاعی بجٹ قومی بجٹ کا سترہ فیصد ہے، اتحادی سپورٹ فنڈ میں اب تک تیرہ ارب ڈالر موصول ہوئے جبکہ پاکستان کا کلیم اس مد میں انیس ارب سترکروڑ ڈالرکا ہے ،  بریفنگ میں بتایا گیا کہ فوجی عدالتوں میں دہشت گردی کے چھیاسٹھ مقدمات زیر سماعت ہیں،سات مقدمات میں سزائیں سنائی جاچکی، جب کہ چھ مقدمات میں سزائے موت دی گئی، ان سزاؤں پر عمل درآمد سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ہوگا۔ اجلاس میں آپریشن ضرب عضب کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی، جب کہ پاکستان اور روس کے مابین تعلقات پر بھی کمیٹی کو آگاہ کیا گیا، کمیٹی کو بتایا گیا کہ پاکستان اور روس کے مابین چار معاہدے ہو چکے ہیں، پاکستان اور روس کی پہلی مشترکہ بحری مشقیں ستمبر میں سینٹ پیٹرزبرگ میں ہوں گی، اجلاس میں اے پی ایس پشاور کے لواحقین کو سرکاری ملازمین کے برابر شہدا پیکج دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ قائمہ کمیٹی نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے مذمتی قرارداد منظور کرلی۔

Sunny

11°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 54%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Wednesday 11°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Partly cloudy
Friday 10°C / 20°C Mostly sunny
Saturday 12°C / 21°C Sunny
Sunday 14°C / 21°C Mostly sunny
Monday 12°C / 18°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ